سیلاب سے سینکڑوں گاﺅں تباہ ہوگئے، دل کھول کر امداد کی جائے گی: قاضی

ـ 8 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (ثناءنیوز) جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد نے بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کےلئے مخیر حضرات، حکومت اور عالمی امدادی اداروں سے مدد کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا سیلاب کے دوران لوگوں کی جمع پونجی تباہ ہوگئی اور لوگ کھلے آسمان تلے مدد کا انتظار کر رہے ہےں، یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا دریائے کابل مےں آنے والا سیلاب تاریخ کا بدترین سیلاب تھا جس سے نوشہرہ، چارسدہ کے سینکڑوں گاﺅں تباہ ہوگئے۔ سیلاب سے میرے عزیز و اقارب بھی بڑی تعداد مےں متاثر ہوئے۔ تین دن کے بعد دو ہیلی کاپٹر مدد کرنے نوشہرہ پہنچے جبکہ سویلین حکومت کہیں نظر نہیں آرہی۔ اس وقت ان علاقوں مےں خوراک اورخیموں کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا حکومت کے پاس امداد آرہی ہے سعودی عرب نے روزانہ ایک جہاز کھجور اور ایک جہاز دیگر ریلیف کا سامان بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔ یہ کھجور سیلاب سے متاثرہ کسی علاقے مےں نظر نہیں آرہی۔ یہ وقت بددیانتی، کاہلی اور سستی کا نہیں بلکہ ایک دوسرے کی مدد کرنے کا ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions