اسلام آباد (این این آئی + ریڈیو نیوز) حکومتی ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ صدر کے خلاف سوئس کیسز دوبارہ کھولنے کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے جس پر ایوان صدر نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے جبکہ ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرلز کی تقرری کے معاملے پر انور منصور اور وزیر قانون بابر اعوان میں بھی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس ساری صورتحال کے پیش نظر اٹارنی جنرل نے مستعفی ہونے پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔
Post New Comment