اسلام آباد (اے اےن اےن ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمےٹی برائے کھےل کااجلاس کل( ہفتہ کو) ہوگا ۔ اجلاس کی صدارت کمےٹی کے چےئرمےن جمشےد دستی کرےں گے ۔ اجلاس مےں دورہ آسٹرےلےا مےں قومی کرکٹ ٹےم کی بدترےن شکست ، پاکستانی کھلاڑےوں پر مےچ فکسنگ مےں ملوث ہونے کے الزامات کے بارے مےں پاکستان کرکٹ بورڈ سے باز پرس کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ دورہ آسٹرےلےا مےں قومی کرکٹ ٹےم کی بدترےن شکست کے حوالے سے تےار کی گئی انکوائری کمےٹی کی رپورٹ بھی کمےٹی کے سامنے پےش کی جائے گی ۔
Post New Comment