حالات جیسے بھی ہوں معاشی خوشحالی کے ایجنڈے پر کام کرتے رہیں گے: زرداری

ـ 5 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (جی این آئی) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کی سماجی و معاشی خوشحالی کے ایجنڈے پر کام کرتی رہے گی اور حالات جیسے بھی ہوں اس سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ یہ باتیں انہوں نے ایوان صدر میں راولپنڈی ڈویژن کے پییپلز پارٹی کے منتخب ناظمین، کونسلرز اور عہدیداروں سے ملاقات میں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا عزم ہے کہ وہ بڑے ایجنڈے پر کام کریگی اور چھوٹے چھوٹے مسائل میں نہیں الجھے گی۔ حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے لوگوں کی زندگی سے غربت کا خاتمہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری زمین غریب خواتین کو مفت فراہم کریگی اور ملک میں نئے 12 ڈیمز بنائے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مفاہمت کی سیاست س لئے کر رہی ہے تاکہ ملک میں سیاسی استحکام پیدا ہو اور حکومت اپنا ترقیاتی کاموں کا ایجنڈا پورا کر سکے۔ صدر نے کہا ہے کہ وہ کارکنان سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ اس سلسلے میں ایک طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے وہ کارنر میٹنگ سے سیٹلائٹ کے ذریعے خطاب کیا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی شہادت سے قبل پنڈی کی عوام کیلئے جس ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا تھا اس پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے گا۔ اس موقع پر ناظمین اور کونسلرز نے پارٹی آرگنائزیشن اور اپنے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مسائل صدر کے سامنے پیش کئے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions