اسلام آباد (آن لائن + آئی این پی) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ڈرون حملے حکومت کی مرضی سے ہو رہے ہیں۔ کارگل جنگ سے کشمیر کاز کو بڑا نقصان پہنچا‘ کشمیر خارجہ پالیسی کا محور نہیں اقتدار اور مفادات کی جنگ لڑی جا رہی ہے کسی کو ملک سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ‘ بتایا جائے کہ صرف صدر کی ذات کو کیوں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے آخر اس کے کیا محرکات ہیں۔ دریں اثناءانہوں نے کہا کہ 5 فروری کو پوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر کے ان کی سیاسی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیری عوام کو حق خودارادیت ملنے تک پاکستان حریت پسندوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ وہ پارٹی رہنماوں مولانا محمد امجد خان، مفتی ابرار احمد، مولانا شجاع الملک، مولانا نذیر فاروقی سے گفتگو کر رہے تھے۔
Post New Comment