اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت + ریڈیو نیوز) وزیراعظم کے مشیر سردار لطیف کھوسہ کیخلاف بدعنوانی کی ایک اور درخواست پاکستان بار کونسل میں دائر کردی گئی ہے۔ درخواست راولپنڈی کے ایک شہری ملیح قمر الزمان نے دائر کی ہے جس میں کہا ہے کہ لطیف کھوسہ نے ان سے 5ہزار ڈالر فیس مقدمے میں پیروی کیلئے وصول کی تاہم بعدازاں وہ اٹارنی جنرل بن گئے اور کہا کہ اب ان کیلئے اس فیس میں مقدمہ میں پیش ہونا ممکن نہیں کیونکہ یہ ان کے عہدہ کیخلاف ہے۔ انہوں نے 5 ہزار ڈالر مزید طلب کئے جو میں ادا نہیں کر سکا جس کی بنا پرلطیف کھوسہ نے خود کو میرے مقدمہ سے الگ کر لیا۔ درخواست گزار نے کہا ہے کہ میرے پاس نیا وکیل کرنے کیلئے رقم نہیں جبکہ لطیف کھوسہ رقم واپس نہیں کر رہے لہذا بار کونسل لطیف کھوسہ کیخلاف فوری طور پر کارروائی کرے اور میری پانچ ہزار ڈالر کی رقم واپس دلوائی جائے۔ وکلاءکے خلاف درخواستوں کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان بار کونسل کا اجلاس 13 مارچ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے لطیف کھوسہ نے کہا کہ ملیح قمر زمان میرا کلائنٹ ہے اگر کیس کی سماعت نہیں ہو رہی تو اس میں میرا کیا قصور ہے۔
Post New Comment