قرضوں کا حصول مشترکہ مفادات کونسل کی اجازت سے مشروط کرنے پر اتفاق

ـ 4 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (ثناءنیوز+ریڈیو نیوز) پارلیمانی کمیٹی برائے آئینی اصلاحات میں قرضوں کے حصول کو مشترکہ مفادات کونسل کی اجازت سے مشروط کرنے کی تجویز پر اتفاق رائے ہو گیا۔ مجوزہ آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد قرضوں کے تمام معاملات مشترکہ مفادات کونسل کے سپرد ہو جائیں گے۔ پارلیمانی کمیٹی برائے آئینی اصلاحات کا اجلاس گذشتہ روز کمیٹی کے چیئرمین سنیٹر میاں رضا ربانی کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ اصلاحات کمیٹی کے اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 166 اور 167 کا جائزہ لیا گیا جبکہ صوبوں میں ترقی کیلئے غیرملکی قرضہ لینے کے بعد اس کا کنٹرول اور انتظامات مشترکہ مفادات کونسل کے حوالے کرنے کی تجویز پر اتفاق کر لیا گیا۔اجلاس مےں صوبائی خودمختاری سے متعلق امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے چھوٹے صوبوں کی تجاویز پر غور کیا گیا، اجلاس مےں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی اس معاملے مےں مزید کام کرے گی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions