اسلام آباد (عترت جعفری) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس میں متعدد وزارتوں کے سیکرٹریوں کو وزیراعظم کی سخت بازپرس کا سامنا کرنا اور وزیراعظم نے ان سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ وہ کابینہ میں کوئی معاملہ پیش کرنے سے قبل اس کی ضروری تیاری کرکے آیا کریں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکرٹریز کی ’’کلاس‘‘ کا آغاز اس وقت ہوا جب گندم برآمد کرنے کی وکالت کی گئی اور وزیراعظم کو وزراعت زراعت کی طرف سے بتایا گیا کہ ……………فصل کی وجہ سے گندم برآمد کرنے کی گنجائش ہے وزیراعظم نے برآمد کی اس تجویز کو قطعی مسترد کر دیا اور کہا کہ اس سے قبل گندم کی فصل کے اعدادوشمار درست نہ ہونے کی وجہ سے گندم برآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ملک کو گندم کے شدید بحران کا سامنا کرنا پڑا اور بھاری مقدار میں گندم درآمد کرنا چاہی۔
Post New Comment