تازہ ترین:

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حسابات میں وسیع پیمانے پر بے قاعدگیاں‘ 56 ارب روپے کے آڈٹ اعتراضات

ـ 4 جولائی ، 2011
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (ثناءنیوز) نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حسابات کی جانچ پڑتال کے نتیجہ میں 56 ارب روپے سے زائد کے 86 آڈٹ پیراز بنائے گئے۔ آڈٹ رپورٹ برائے سال 2010-11ءمیں این ایچ اے کے گزشتہ مالی سال کے بجٹ کی کونسل سے منظوری نہ لینے کا بھی انکشاف کیا گیا ہے۔ اربوں روپے کے ٹھیکے خلاف ضابطہ الاٹ کرنے کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ اسی طرح ترقیاتی فنڈز سے 8 ارب 29 کروڑ روپے سے زائد غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں خرچ کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ 10 ٹول پلازوں کے ٹھیکوں کے حوالے سے شارٹ فال پر 46 کروڑ روپے زائد کا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ آڈٹ نے پبلک اکا¶نٹس کمیٹی کو ان سنگین نوعیت کی بے قاعدگیوں کی تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔ آڈٹ رپورٹس کے مطابق این ایچ اے کے حسابات سے متعلق آڈٹ رپورٹ برائے سال 2010-11ءمیں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ این ایچ اے کی جانب سے ایف ڈبلیو او کو مارچ اپریل 2007ءمیں 4 ارب 88 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 3 اہم ٹھیکے بغیر ٹینڈر کے الاٹ کئے گئے تحقیقات اور ذمہ داران کے تعین کی سفارش کی گئی ہے۔ اسی طرح بعض ٹھیکے پی سی ون کے تخمینہ لاگت کے برعکس اضافی لاگت پر الاٹ کئے گئے اس حوالے سے لاڑکانہ موہنجو داڑو سڑک کی بحالی پر 2 ارب 65 کروڑ سے زائد کے اخراجات پر بھی اعتراضات اٹھائے گئے۔
اعتراضات

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions