جولائی تا دسمبر ، تیل و گیس کی پیداوار 5939 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی

ـ 3 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (ثناءنےوز )رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملک مےں کام کرنے والی تےل و گےس پےدا کر نے والی کمپنےوں کی پےداوار 5939.5ملےن لےٹر رےکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اس عرصے کی نسبت 6.06فےصد کم ہے ۔ وفاقی ادارہ شمارےات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا دسمبر کے دوران جےٹ آئل فےول کی پےداوار معمولی اضافے کے ساتھ 624.15ملےن لےٹر ، مٹی کے تےل کی پےداوار 21 فےصد کمی کے ساتھ 91.23 ملےن لےٹر ، پٹرول کی پےداوار 918ملےن لےٹر ، ہائی سپےڈ ڈےزل کی پےداوار 3 فےصد کمی کے ساتھ 1965.4ملےن لےٹر ، ڈےزل آئل کی پےداوار 15 فےصد کمی کے ساتھ 45.3ملےن لےٹر ، فرنس آئل کی پےداوار 14فےصد کمی کے ساتھ 1392.71 ملےن لےٹر ، لبرےکٹنگ آئل کی پےداوار 2 فےصد کمی کے ساتھ 104.33ملےن لےٹر رےکارڈ کی گئی ۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions