اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے مناسب سمجھا تو مجھے بلایا جائیگا۔ سپریم کورٹ نے اپیل کےلئے 30دن کا وقت دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ 13فروری کو وزیر اعظم کیخلاف فرد جرم عائد کی جائیگی اور جواب طلب کیا جائیگا۔ فرد جرم عائد ہونے کے بعد کارروائی آگے چلے گی۔
Post New Comment