اسلام آباد (ثناءنےوز) حکومت نے گزشتہ سال کے دوران عالمی مارکےٹ مےں تےل کی قےمتوں مےں نماےاں کمی کے اثرات اپنی عوام تک منتقل کرنے کے بجائے خود 2 کھرب 6 ارب 38 کروڑ روپے کا منافع کماےا ہے۔ وزارت خزانہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران حکومت کو 10 مختلف اشےاء پر ڈومےسٹک سےلز ٹےکس کی مد مےں 2 کھرب 49 ارب روپے کے محصولات وصول ہوئے جن مےں سے اےک کھرب 6 ارب 81 کروڑ 20 لاکھ روپے پٹرولیم مصنوعات پر وصول کئے گئے۔ درآمدی سطح پر حکومت نے پٹرولےم مصنوعات پر 76 ارب 8 لاکھ روپے سیلز ٹیکس، 19 ارب 37 کروڑ روپے کسٹمز ڈےوٹی ، 4 ارب 12 کروڑ روپے فےڈرل اےکسائز ڈےوٹی وصول کی صرف ڈومےسٹک سطح پر ٹےلی کام سےکٹر سے 50 ارب 8 کروڑ 70 لاکھ، قدرتی گےس سے 18 ارب 79 کروڑ 90 لاکھ، چےنی سے 11 ارب 96 کروڑ 90 لاکھ، سگرےٹس سے 9 ارب 64 کروڑ 20 لاکھ، بجلی سے 6 ارب 39 کروڑ 10 لاکھ، سروسز سے 6 ارب 35 کروڑ 70 لاکھ، سےمنٹ سے 4 ارب 50 کروڑ 60 لاکھ، مشروبات سے 4 ارب 24 کروڑ 20 لاکھ، چائے سے 3 ارب 67 کروڑ 10 لاکھ اور متفرق اشےاءسے 26 ارب 55 کروڑ 40 لاکھ روپے سےلز ٹےکس وصول کیا گیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق ڈومےسٹک سطح پر ان دس اشےاءسے وصول ہونے والے سےلز ٹےکس کا سب سے زےادہ حصہ 31.5 فےصد پٹرولےم مصنوعات اور 24.9 فےصد ٹےلی کام سےکٹرکا ہے ۔
Post New Comment