تازہ ترین:

بینظیر قتل کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کے 3 رکنی کمشن نے کام شروع کر دیا

ـ 2 جولائی ، 2009
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (مانیٹرنگ نیوز/ اے ایف پی) ڈائریکٹر یو این او انفارمیشن نے کہا ہے کہ بے نظیر کے قتل کی تحقیقات کے لئے اقوام متحدہ کے تین رکنی کمشن نے نیویارک میں کام شروع کر دیا ہے۔ بے نظیر قتل تحقیقات کی رپورٹ اقوام متحدہ کا کمشن 6ماہ میں پیش کر دے گا۔ اگلے ماہ قتل کی تحقیقات کے حوالے سے یہ کمشن پاکستان آئے گا۔ اقوام متحدہ کے 3 رکنی کمشن کی سربراہی اقوام متحدہ میں چلی کے سفیر ہیرالڈو مونوز کر رہے ہیں جبکہ دیگر 2 ارکان میں انڈونیشیا کے سابق اٹارنی جنرل اور آئرلینڈ کے سابق پولیس افسر شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے کا ہے کہ یہ کمشن بینظیر بھٹو کے قتل کی اصل وجوہات کی تحقیقات کریگا تاہم یہ پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ قتل کے اصل ذمہ داروں کا تعین کرے اور دیکھے کہ واقعہ کن حالات میں ہوا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions