اسلام آباد (ریڈیو نیوز+ ایجنسیاں) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس کے دوران پاک فوج کے ڈی جی آپریشنز میجرجنرل طاہر اشرف اور سینیٹر حاجی عدیل کے درمیان متاثرین سیلاب کے ریلیف آپریشن کی بریفنگ کے دوران جھڑپ ہو گئی، وفاقی سیکرٹری دفاع کی مداخلت پر معاملہ رفع دفع کر دیا گیا ۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں اجلاس کے دوران متاثرین سیلاب کی ریلیف کیلئے ڈی جی آپریشن اینڈ پلاننگ میجر جنرل طاہر اشرف کی بریفنگ کے دوران سینیٹر حاجی عدیل نے متاثرین کی امداد کے عدم فراہمی کے حوالے سے بار بار ان سے پوچھا جس پر میجرجنرل طاہر اشرف نے کہا کہ ہم یہاں کوئی احتساب کروانے آئے ہیں نہ ہی کوئی پوسٹمارٹم کروانے جبکہ ہم یہا ںصرف آپ کو بریفنگ دینے آئے ہیں جس پر حاجی عدیل نے کہا کہ اس طرح کی باتیں نہ کرےں جبکہ ابھی ملک میں جمہوریت ہے اور مارشل لاءنہیں لگا ہے اور آپ اس لہجے میں بات نہ کریں جبکہ اس وقت وہ پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں اور اس کے آداب سکھیں۔
Post New Comment