اسلام آباد (اے ایف پی) تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ صدر زرداری نے بالآخر عوامی حمایت حاصل کرنے کیلئے صدارتی محل سے باہر نکلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بین الاقوامی تعلقات عامہ کے پروفیسر مطہر شیخ نے اے ایف پی کو بتایا کہ صدر اپنی سیاسی بقاءکی جنگ لڑ رہے ہیں۔ سیاسی تجزیہ نگار جنرل (ر) طلعت مسعود کا کہنا ہے کہ زرداری ملک کے صدر کا کردار ادا کرنیکی بجائے مقامی اور صوبائی سیاست کر رہے ہیں۔ وہ عوامی مزاج سمجھنے میں ناکام رہے ہیں اور لوگوں کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حسن عسکری کے مطابق صدر فوج اور عدلیہ کو یہ بتانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اگر انہیں ہٹانے کی کوشش کی گئی تو وہ اس کا مقابلہ کرینگے لیکن انہیں درپیش چیلنج اپنی جگہ پر موجود ہیں اور وہ دباﺅ میں رہینگے۔
Post New Comment