لاڑکانہ بس سٹینڈ کے قریب نامعلوم افراد کی غنویٰ بھٹو پر فائرنگ

ـ 30 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

حیدر آباد+ لاڑکانہ (ریڈیو نیوز+جی این آئی+آن لائن) لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تاہم وہ محفوظ رہیں۔ جبکہ غنویٰ کی موجودگی میں پی پی سپاف اور شہید بھٹو کے کارکنوں میں جھگڑے سے 6 زخمی ہوئے۔ کشیدگی بڑھ گئی‘ ہوائی فائرنگ پر پٹرول پمپ بند ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاڑکانہ کے جنرل بس سٹینڈ پر غنویٰ بھٹو متاثرین سیلاب میں امدادی سامان تقسیم کرنے کے بعد واپس جا رہی تھیں اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی کے قریب فائرنگ کی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا، پارٹی ارکان کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق پیپلز پارٹی کی ذیلی تنظیم سے تھا۔غنویٰ نے کہا واقعہ میں صدر آصف زرداری‘ فریال تالپور اور ایجنسیاں ملوث ہیں لیکن ایف آئی آر درج نہیں کراﺅنگی کیونکہ یہ ہماری روایت نہیں ہے ہمارے 3کارکن زخمی ہوئے۔ پولیس ایف آئی آر درج نہیں کر رہی ۔ کارروائی نہ ہوئی تو عدالت سے رجوع کرینگے۔ الطاف مارشل لاءکی بات کرتے ہیں اپنا اقتدار محفوظ کر رہے ہیں۔ امریکہ اور طالبان ایک ہیں نوازشریف زرداری کا احتجاج اپنی حکمرانی کیلئے ہے۔ سپاف کے 4کارکن زخمی ہوئے۔ سپاف کے صدر سہراب مری اور ضلعی صدر غنی جتوئی نے ولید پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کرا دی ہے پولیس نے شہید بھٹو کے 3کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions