تازہ ترین:

حنا ربانی سے ملاقات کے بعد علی گیلانی سرینگر ائرپورٹ پر گرفتار

ـ 28 جولائی ، 2011
  • Adjust Font Size

سرینگر (کے پی آئی) حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی کو نئی دہلی سے لوٹنے کے فوراً بعد سرینگر ائر پورٹ پر گرفتار کر کے گھر پر نظربند کردےا گےا۔ پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے ساتھ ملاقات کے بعد جونہی گیلانی دہلی سے سرینگر ائرپورٹ پہنچے تو ائرپورٹ کے اندرونی دروازے پر ہی پولیس کی ایک ٹیم موجود تھی جس نے انہیں گرفتار کرتے ہوئے پولیس گاڑی میں سوار کیا۔ اس موقع پر گیلانی نے اپنی ذاتی گاڑی میں پولیس کے ساتھ جانے پر اصرار کیا تاہم پولیس نے اس کی اجازت نہیں دی اور انہیں اپنی گاڑی میں سوار کرکے حیدر پورہ پہنچایا۔ حریت (گ) نے پولیس کی اس کارروائی کی مذمت کی ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions