لاہور + ہنگو (نیوز رپورٹر + ایجنسیاں + ریڈیو مانیٹرنگ) سحر‘ افطار اور سحری کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ نہ رک سکا جس پر شہریوں کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے‘ ہنگو میں مشتعل مظاہرین نے گرڈ سٹیشن‘ کئی دکانوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی‘ سکیورٹی فورسز نے 11 افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لوڈشیڈنگ کے دورانئے میں 3 گھنٹے اضافہ کے بعد صارفین کو سحری اور افطاری میں بجلی کی مسلسل بندش کا سامنا ہے۔ لاہور میں جوہر ٹاﺅن، نواب ٹاﺅن، ٹاﺅن شپ، بند روڈ، گریفن ہا¶سنگ سکیم، سبزہزار، حمید نظامی روڈ ،پرانی انارکلی، جین مندر، ٹھوکر نیاز بیگ، اقبال ٹاﺅن، شاہدرہ، بادامی باغ، وحدت کالونی، اندرون لاہور میں بجلی کی بندش معمول بن چکا ہے۔ دوسری جانب ملک میں بجلی کی بندش 13 گھنٹے تک ہے۔ ہنگو میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرین نے احتجاجی ریلی نکالی‘ گاڑیوں پر پتھرا¶ کیا اور گرڈ سٹیشن میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور گرڈ سٹیشن‘ 9 گاڑیوں اور دکانوں کو آگ لگا دی‘ سکیورٹی فورسز نے 11 افراد کو پکڑ لیا۔ ترجمان وزارت پانی و بجلی کے مطابق بجلی کی قلت 500میگاواٹ رہ گئی ہے اور لوڈ شیڈنگ میں کمی آئی ہے۔
لوڈ شیڈنگ
Post New Comment