ڈھاکہ (اے پی پی) بھارت نے رواں ماہ کے دوارن بنگلہ دیش کو دریاگے گنگا سے اس کے حصہ کا پانی فراہم نہیں کیا۔ یہ بات دونوں ممالک کے مشترکہ ادارے جوائنٹ ریورز کمیشن (جے آر سی) کے بنگلہ دیشی ارکان نے اپنی ایک رپورٹ میں کہی۔ بنگلہ دیشی حکام نے یہ معاملہ جے آر سی کے مارچ کے اختتام پر ڈھاکہ میں منعقد ہونے والے وزارتی اجلاس میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ دریائے گنگا کے پانی سے بنگلہ دیش کے حصے کا تعین دونوں ممالک کے درمیان 1996ءمیں طے پانے والے معاہدے کے شیڈول نمبر دو میں واضح طورپر کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیشی حکام کے مطابق بھارت نے رواں ماہ کے دوسرے عشرے کے دوران بنگلہ دیش کو اس کے حصے کے پانی میں سے 20468 کیوسک پانی سے محروم کر دیا۔
Post New Comment