سرینگر (اے ایف پی + آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور طالب علم شہید ہو گیا۔ یہ طالب علم منگل کے روز فائرنگ سے زخمی ہوا تھا اور گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ نوجوان کی ہلاکت کے بعد صورہ ضلع میں ہزاروں افراد نے میت اٹھا کر شدید مظاہرہ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی۔ آن لائن کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس گیلانی گروپ کی طرف سے آئندہ دس روز کے لئے احتجاجی پروگرام کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت بدھ کو وادی بھر میں بھارتی فوجی مظالم اور حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی اور احتجاجی مظاہرے و دھرنے دیئے گئے ،سڑکوں پر نمازیں ادا کی گئیں، اسی دوران وادی میں کرفیو بدستور نافذ، فورسز کے تشدد سے مزید درجنوں افراد زخمی ہوگئے ،دوسری جانب ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے،سری نگر میں حریت کانگریس گیلانی گروپ کے ترجمان کی طرف سے بیان کے مطابق حرےت مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس چیئرمین سید علی گےلانی کی صدارت میں حےدر پورہ میں منعقد ہواجس میں تحریک حرےت ،مسلم کانفرنس،ڈی پی ایم ، پیپلز لےگ، تحریک وحدت اسلامی ، ایمپلائز موومنٹ، مسلم خواتےن مرکز اور پیپلز فرےڈم لیگ کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں موجودہ اجتماعی تحریک کے تمام پہلوﺅںپر غور و خوض کیا گےا اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد 4ستمبر تک کا احتجاجی کلینڈر جاری کیا گیا ،جس کے تحت بدھ کو وادی بھر میں مکمل ہڑتال کی گئی، 27 اگست‘ یکم اور 3 ستمبر کو ہڑتال نہیں ہو گی۔ حریت ترجمان کے مطابق ترجمان کے مطابق مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید علی گےلانی نے پنچاےتی اور بلدیاتی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی کے پالیسی ساز اپنی رواےتی ہٹ دھرمی پر عمل پیرا ہو کر ایک خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں ،ایک اےسے وقت میں جب کشمیر کا چپہ چپہ سراپا احتجاج اور نوجوانوں کے خون سے لالہ زار بنا ہوا ہے ،بلدےاتی انتخابات کا بگل بجا کر جلتی پر تےل ڈالنے کی تےارےاں کی جا رہی ہیں “۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کیلئے اب صرف وہی الیکشن قابل قبول ہو سکتا ہے جو اقوام متحدہ کی نگرانی میں کیا جائے گا اور جس کے ذرےعے کشمیری عوام سے ان کے مستقبل کے بارے میں رائے پوچھی جائے گی۔حرےت چیئرمین عید الفطر کی تقرےبات انتہائی سادگی سے منانے کی اپیل دہراتے ہوئے کہا کہ ”ایک اےسے وقت میں جب پوری رےاست ماتم کدہ بنی ہوئی ہے اور قوم ہر دن اپنے نونہالوں کے جنازے اٹھاتی ہے ،یہ کسی بھی طور پر مناسب نہیں ہے کہ ہم فضول خرچی کریں اور غےر اسلامی شعار اختےار کریں۔ حرےت ترجمان کے مطابق مجلس شوریٰ نے بیکری مالکان سے اپیل کی کہ وہ بھی اس سنگےن صورتحال کا احاطہ کریں اور عید کے موقعہ پر بیکری وغےرہ نہ بنائیں۔قصائی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھی ضرورت سے زےادہ بھےڑ بکریاں ذبح نہ کریں اور اعتدال میں رہیں۔ پرائیوےٹ اسکول کے منتظمین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بچوں کی فےس میں 50فےصد کی رعاےت دیں اور ٹرانسپورٹ فےس کو معاف کریں۔ دوسری جانب جموں کے ضلع کھوٹہ میں ایک منی بس کو حادثے میں دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
Post New Comment