پاکستان اور ترکی کی عدلیہ میں تعاون اور وفود کے تبادلوں پر اتفاق

حوالہ : (آئی این پی ) ـ 26 اپریل ، 2009
  • Adjust Font Size

انقرہ (آئی این پی ) پاکستان اور ترکی کی اعلیٰ ترین عدالتوں نے آئینی امور، عدالتی معاملات، ججوں اور عملہ کی تربیتی سرگرمیوں اور وفود و تجربات کے تبادلہ پر اتفاق کیا ہے۔ اس ضمن میں گزشتہ روز ایک سمجھوتے پر دستخط کئے گئے جس کے تحت سپریم کورٹ آف پاکستان اور ترکی کی آئینی عدالت کے درمیان رابطوں کو فروغ دیا جائے گا۔ مفاہمی یادداشت پر چیف جسٹس افتخار محمد چودھری اور ترکی کی آئینی عدالت کے صدر ہاشم کلنچ نے دستخط کئے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ پاکستان اور ترکی مشترکہ مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور ہمارے تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام زلزلہ کے موقع ترکی کی طرف سے دی جانے والی بھرپور امداد کو فراموش نہیں کر سکتے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سمجھوتوں سے دونوں ملکوں کی اعلیٰ عدالتوں میں تعاون کو فروغ حاصل ہو گا۔ قبل ازیں چیف جسٹس آف پاکستان نے ترکی کی آئینی عدالت کی نئی عمارت کے افتتاح کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک عدالت کے سربراہ نے کہا کہ ریاست کے مختلف ستونوں کو ایک دوسرے کے امور میں مداخلت سے گریز کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس افتخار چودھری تین روزہ دورے پر ترکی میں ہیں۔
عدلیہ میں تعاون

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions