صوبے میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے تمام افراد کی فہرست پیش کی جائے : بلوچستان ہائیکورٹ

ـ 24 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

کوئٹہ (بیورو رپورٹ + اے پی پی) بلو چستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ہائیکورٹ کے جج جسٹس نور محمد مسکانکزئی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بلو چستان کی حکومت کو ہدایت کی ہے کو ٹارگٹ کلنگ کیس کی دوبارہ سماعت کے موقع پر بلوچستان میں اب تک ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے تمام افراد کی فہرست اور اس سلسلے میں گر فتار کئے جانے والے افراد کی فہرست صوبے کے تمام تھانوں سے جمع کر کے تمام تفصیلات کے ساتھ جامع رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے اور عدالت کو بتایا جائے کہ پولیس کو اس حوالے سے کیا مشکلات درپیش ہیں۔ عدالت میں چیف سیکرٹری حکومت بلوچستان، ہوم سیکرٹری، آئی جی بلو چستان اور دیگر اعلیٰ حکام عدالت میں پیش ہو ئے۔ عدالت نے وفاقی حکومت سے بھی کہا ہے کہ وفاق ان پو لیس افسران کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کر ے جن کا تبادلہ کوئٹہ کیا جاتا ہے اور کوئٹہ ڈیوٹی دینے کےلئے آنے کو تیار نہیں ہیں ان افسران کو پابند کیا جائے کہ بلو چستان میں اپنے فرائض کی ادائیگی کریں۔ عدالت نے چیف سیکرٹری حکومت بلوچستان کو ہدایت کی کہ شہریوں کے تحفظ کےلئے پولیس کو سکینرز فراہم کرنے کےلئے فنڈز فراہم کر ے۔ عدالت نے کیس کی معاونت کےلئے تین سنئیر وکلاءبلو چستان ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر ہادی شکیل، بلو چستان بار ایسوسی ایشن کے صدر باز محمد کاکڑ اور سپر یم کورٹ کے سینئر نائب صدر امان اللہ کنرانی کو بھی نامزد کر لیا، کیس کی سماعت دس مارچ تک ملتوی کر دی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions