دہلی (اے ایف پی) بھارتی ریاست بہار میں ڈھائی لاکھ سرکاری ملازمین چھٹے تنخواہ کمشن کی سفارت کو پوری طرح سے نافذ کرنے کے مطالبے پر ہڑتال کر رہے ہیں۔ ان ملازمین کا مطالبہ ہے کہ مرکزی حکومت نے چھٹے تنخواہ کمشن کے تحت جو سفارشات کی تھیں انہیں ریاستی حکومت پوری طرح سے نافذ کرے۔ ہڑتال کے سبب ریاست کے مختلف دفاتر میں تقریباً ڈھائی لاکھ افراد کام پر نہیں گئے ہیں۔ بہار میں چھٹے کمشن کی سفارشات کو نافذ کیا گیا ہے لیکن ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں پوری طرح نافذ کرنا ابھی باقی ہے۔ اس ہڑتال میں پٹنہ سیکرٹریٹ کے ملازمین بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ یہ ملازمین گزشتہ برس بھی چونتیس دن کی ہڑتال پر گئے تھے اور اس حکومت نے انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ ان کے مطالبات بھی پورے کرے گی۔
Post New Comment