منیلا (اے ایف پی) فلپائن میں بدعنوانی کے الزام میں نوکری سے برطرف کئے گئے پولیس اہلکار نے چینی سیاحوں کی بس کو یرغمال بنا لیا، مذاکرات کی ناکامی کے بعد کمانڈوز نے آپریشن کرکے اغواءکار کو ہلاک کر دیا، اغوا کارکی فائرنگ سے ہانگ کانگ کے 7 سیاح بھی مارے گئے۔ پیرکو فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں وردی میں ملبوس ایک برطرف سنیئر انسپکٹر 55 سالہ رونلڈ میندوزا نے سیاحوں سے بھری بس کو روکا اور ڈرائیور سے تھوڑا آگے جانے کےلئے لفٹ مانگی جس پر اسے بس میں سوار کر لیا گیا مذکورہ اہلکار کے ہاتھ میں رائفل بھی تھی جس نے بس میں سوار ہوتے ہی اس کے دروازے اندر سے لاگ کر دیئے اور بس میں سوار تقریباً 25 سیاحوں کو یرغمال بنا لیا۔
Post New Comment