نئی دہلی (اے پی پی) بھارت نے پاکستان، نیپال، بنگلہ دیش، بھوٹان اور میانمر کی سرحدوں کے ساتھ 13 مربوط چیک پوسٹیں قائم کرنے کا منصوبے تیار کرلیا جبکہ اٹاری سرحد کے ساتھ مربوط چیک پوسٹ کا زیر تعمیر منصوبہ اگلے 14 ماہ میں باقاعدہ قائم شروع کر دیگا۔ منصوبے پر 150 کروڑ روپے لاگت کا اندازہ لگایا گیا۔ اٹاری میں مربوط چیک پوسٹ کی سہولتوں میں کسٹم، امیگریشن اور ٹریفک کارگو کے علاوہ ٹیکنیشن کلیئرنس شامل ہیں تاہم فی الحال سہولتوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے مابین اشیاءلے جانے والے ٹرکوں کی کلیئرنس میں بہت تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ٹرکوں کی لمبی قطار لگ جاتی ہے۔ اٹاری کے مربوط چیک پوسٹ کی تکمیل کے بعد مسافروں کے ساتھ کارگو ٹریفک کو ہینڈل کرنے میں نہایت آسانیاں دستیاب ہونگی۔
Post New Comment