آسٹریلیا: انتخابات میں حکمران پارٹی اکثریت سے محروم‘ معلق پارلیمنٹ بننے کا امکان

ـ 23 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

کینبرا (ثناءنیوز) آسٹریلیا کے پارلیمانی انتخابات میں حکمران لیبر پارٹی اکثریت سے محروم ہو گئی۔ 70 سال بعد ملک میں معلق پارلیمنٹ قائم ہوگی۔ آسٹریلیا میں پارلیمنٹ کی 150 نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے گئے ۔ الیکشن کمیشں کے مطابق وزیر اعظم جولیا گیلاڈ کی لیبر پارٹی اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کو 71‘ 71 نشستیں ملی ہیں۔ بین پارٹی ایک نشست حاصل کر سکی ہے۔ جبکہ 4 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جن کا حکومت سازی میں اہم کردار ہو گا۔ چاروں امیدوار ملاقات کے دوران کسی ایک جماعت کی حمایت کا اعلان کریں گے۔ الیکشن کمشن کے مطابق 80 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے۔ وزیراعظم جولیاگیلاڈ نے کہا ہے کہ وہ آزاد امیدواروں سے مل کر حکومت بنانے کی کوشش کریں گے جبکہ اپوزیشن لیڈر ٹونی ایڈٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت ان کی جماعت بنائے گی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions