پاکستان‘ بھارت وفود کے تبادلوں میں تیزی‘ 50 پاکستانی نئی دہلی پہنچ گئے

ـ 23 اپریل ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (جاوید صدیق) 50 سے زیادہ پاکستانی جن میں قانون دان‘ تاجر‘ این جی اوز کے نمائندے شامل ہیں نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔ ان پاکستانیوں میں سابق وزیر قانون اقبال حیدر بھی شامل ہیں۔ یہ پاکستانی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کی ایک دو روزہ تقریب میں شرکت کے لئے گئے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان پس پردہ وفود کے تبادلوں میں ایسے وقت میں تیزی آ گئی ہے جس وقت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم انتہا پر پہنچ گئے ہیں۔ حریت کانفرنس کے رہنماوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کی سرحد کے ساتھ بھارتی فوج کو چوکس کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ ادھر ایک سینئر پاکستانی سفارت کار نے نوائے وقت کو بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو رہے ہیں ان حالات میں خفیہ سفارت کاری کی کامیابی کے امکانات معدوم ہیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions