نئی دہلی (اے پی پی) بھارت میں ڈینگی وائرس کے ساتھ سوائن فلو وائرس کے پھیلاومیں بھی تیزی آ گئی ۔ گذشتہ ایک ہفتے میں سوائن فلو وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 21 ہو گئی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست کیرالہ اور مہاراشٹر میں سوائن فلو کے گیارہ نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ اس وائرس ایک شخص نئی دہلی اور دوسرا گجرات میںگزشتہ روز ہلاک ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے میں سوائن فلو کے کل 332 کیس رجسٹرڈ ہوئے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21 ہو گئی۔
Post New Comment