تازہ ترین:

نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمشنر کی بھارتی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات

ـ 20 جون ، 2009
  • Adjust Font Size

نئی دہلی (ریڈیو مانیٹرنگ) نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر شاہد ملک اور بھارتی سیکرٹری خارجہ شیوشنکر مینن کے درمیان ملاقات ہوئی۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں دفتر خارجہ میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعلقات کے فروغ اور دوطرفہ سیاسی امور پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں سفارتی روابط جاری رکھنے اور اعتماد سازی کی فضا کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ دریں اثناء بھارتی ہائی کمشنر شرت سبروال نے گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری نثار علی خان سے پنجاب ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری نثار نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جامع مذاکرات کا عمل فوری بحال ہونا چاہئے۔ ملاقات میں پاکستان بھارت تعلقات‘ دہشت گردی‘ سرحدوں اور خطے کی سلامتی کی صورتحال اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری نثار نے بھارتی ہائی کمشنر سے کہا کہ دونوں ممالک کو خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ممبئی حملوں کے درکار ثبوت اور معلومات پاکستان کو فراہم کرے۔ دونوں ممالک کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھی تعاون کرنا چاہئے۔ اس موقع پر بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ دہشت گردوں کو امن سے کھیلنے سے روکنے کیلئے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔ بیرونی قوتوں کو امن عمل کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions