لکی مروت(نامہ نگار+ریڈیو نیوز) ضلع ناظم حاجی قدرت اللہ خان ایڈووکیٹ کے حجرے میں خود کش دھماکہ میں حملہ آور نے خود کو اڑا لیاجبکہ موقع پر موجود مروت قومی جرگے کے اہم رہنما اور ضلع ناظم کے والد حاجی محمد اسلم خان سمیت بیسیوں افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے عیسک خیل گاﺅں میں دھماکہ سہ پہر ساڑھے تین بجے اس وقت ہوا جب ضلع ناظم حاجی قدرت اللہ خان اور ان کے بھائی حاجی ہدایت اللہ خان لوگوں سے حج کی مبارکباد وصول کر رہے تھے دھماکے کے وقت کچھ سرکاری اہلکار بھی حج کی مبارکباد دینے کے لئے موجود تھے حملہ آور کی عمر14/15سال بتائی جاتی ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ایوب نے کہا کہ یہ خود کش حملہ تھا انہوں نے کہا کہ حملہ آور نے برآمدے میں داخل ہوتے وقت ٹھوکر کھائی اور اس دوان اس کی جیکٹ دھماکے سے پھٹ گئی انہوں نے کہا کہ پولیس نے حملہ آور کے جسم سے بندھی بارودی تاریں اور چھروں کے پیکٹ سمیت ایک ہینڈ گرینڈ تحویل میں لے لئے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملہ آورکی جیکٹ پوری طرح نہیں پھٹ سکی کیونکہ ایسی صورت میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوتا۔
Post New Comment