سرینگر (اے ایف پی) مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کے حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے جبکہ جھڑپ کے دوران ایک کشمیری شہید ہو گیا۔ سوپور کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری مارا گیا اور 4 افراد زخمی ہو گئے۔ ادھر سرینگر کے لال چوک میں منگل کو بھارتی سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک شخص شہید جبکہ دو سکیورٹی اہلکاروں سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ سرینگر کے معروف ترین بازار میں مسلح افراد نے بھارتی سکیورٹی اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ بھارتی فوجیوں نے بعد میں انتقامی کارروائی کے دوران اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک کشمیری کو شہید جبکہ دو کو شدید زخمی کردیا۔ دارالحکومت میں گزشتہ دس دن میں فائرنگ کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔
Post New Comment