کابل (آن لائن) جنوبی افغانستان میں افغان و نیٹو فورسز نے اہم کمانڈر سمیت متعدد طالبان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع کی رپورٹس کے مطابق کابل میں نیٹو کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ ہلمند کے ضلع نادعلی میں طالبان کی موجودگی کی اطلاع پر افغان و نیٹو فورسز نے کارروائی کی جس کے دوران متعدد طالبان کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں سینئر طالبان رہنما بھی شامل ہے اور ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ و بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ افغان وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ قندھار میں مزید پولیس فورس بھیجنے کے عمل میں چندہ ماہ لگیں گے دریں اثناء اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون روس اور وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے سربراہوں سے افغانستان سے منشیات کے پھیلاو کی روک تھام سے متعلق مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کرینگے۔
Post New Comment