بنگلہ دیشی جنرل کا دورہ سیاچن، بھارت بتانا چاہتا ہے کہ سیاچن اس کا اٹوٹ انگ ہے: تجزیہ کار

ـ 17 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

دہلی (بی بی سی اردو + نیٹ نیوز) بنگلہ دیش کی بری فوج کے سربراہ جنرل محمد عبدالمبین نے مقبوضہ جموں کشمیر کے لیہ خطے کا دورہ کیا ہے، فوج کی شمالی کمان کا یہ حصہ متنازعہ سیاچن گلیشیئر کے بالکل قریب واقع ہے اس سے قبل ایک امریکی جنرل کے سیاچن کے دورے پر بھی پاکستان نے اعتراض کیا تھا۔ جنوبی ایشیا کے کسی جنرل کا اس خطے کا یہ پہلا دورہ تھا۔ جنرل مبین کے ہمراہ بنگلہ دیش کی فوج کے چار اعلیٰ اہلکار بھی اس دورے مےں شامل تھے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جنرل مبین کے اس خطے کے دورے سے ہندوستان نہ صرف بنگلہ دیش کو یہ بتانا چاہتا ہے کہ وہ کس حد تک اسے اہمیت دے رہا ہے بلکہ یہ اس کوشش کا بھی حصہ ہے جس کا مقصد بین الاقوامی برادری کو یہ اشارہ دینا ہے کہ سیاچن ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions