واشنگٹن (نمائندہ خصوصی/ جی این آئی) امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ امریکی فوج کے اہلکاروں کے رویہ کی جڑیں 20ویں صدی کی سرد جنگ کے زمانہ کی ہیں اور فوجی اہلکار ابھی تک سرد جنگ کے نفسیاتی اثرات سے باہر نہیں نکل سکے۔ امریکی محکمہ دفاع میں ٹیکساس میں فوجی میجر ندال حسن کے ہاتھوں 13فوجیوں کی ہلاکت کی تحقیقاتی رپورٹ کے حوالہ سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ واقعہ کی رپورٹ سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی فوجیوں اور فوجی تنصیبات کی حفاظت کیلئے ابھی مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے‘ حفاظتی اقدامات اس وقت بھی ناکافی ہیں اور فوج نے بھی خود کو درپیش اندرونی خطرات پر قابو پانے کیلئے کوئی زیادہ اقدامات نہیں کئے ہیں۔
Post New Comment