پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر دستخط آج ترکی میں ہونگے

ـ 16 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد / استنبول (جی این آئی) پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کے معاہدے پر دستخط آج ترکی کے شہر استنبول میں ہونگے۔ ذرائع کے مطابق معاہدے پر دستخط کے بعد گیس خریداری کا معاہدہ قابل عمل ہو جائے گا جس پر دونوں ممالک پہلے سے دستخط کر چکے ہیں۔ دستخط کے بعد پاکستان اپنی طرف سے پائپ لائن بچھانے کے عمل پر کام کر سکے گا جبکہ ایران معاہدے پر پہلے ہی کام شروع کر چکا ہے۔ پاکستان کو پائپ لائن سے گیس کی سپلائی 2013ء تک شروع ہو سکے گی۔ بھارت کو معاہدے میں شامل نہیں کیا گیا تاہم اس کے لئے شرکت کا آپشن موجود ہے۔ دستخط کی تقریب میں شرکت کیلئے سیکرٹری پٹرولیم و قدرتی وسائل کامران لاشاری ترکی روانہ ہو گئے ہیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions