پاکستان بھارت دشمنی امریکہ کےلئے مہنگی ثابت ہوگی: افغان سفیر

ـ 16 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

نیویارک (اے این این + آن لائن) اقوام متحدہ میں افغانستان کے سفیر ظاہر قانین نے کہا ہے کہ افغان سرزمین پر پاکستان بھارت دشمنی امریکہ کےلئے مہنگی ثابت ہو سکتی ہے‘ پراکسی وار کے کسی خیال کا کوئی مستقبل نہیں۔ 1990ءکی دہائی والی ذہنیت کامیاب نہیں ہوگی۔ پاکستان اور بھارت ہماری سرزمین پر تعمیری کردار ادا کریں۔ دونوں ممالک کے درمیان کھینچا تانی اور خفیہ جنگ نہ صرف افغانستان بلکہ اس خطے کےلئے بھی نقصان دہ ہے اس رقابت امریکہ کو بھی بھاری قیمت ادا کرنا پڑ سکتی ہے انہوں نے کہا کہ تینوں ملکوں کے درمیان تعاون سے پاکستان اور بھارت میں اربوں ڈالر آسکتے ہیں لیکن افغانستان میں ان کے درمیان دشمنی سے یہ ساری رقم ضائع ہوسکتی ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions