آپریشن اور ڈرون حملوں کے منفی نتائج مرتب ہو رہے ہیں: سراج الحق

ـ 15 ستمبر ، 2009
  • Adjust Font Size

لاہور (خصوصی رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اور سابق سینئر وزیر سرحد سراج الحق نے کہا ہے کہ سرحد اور بلوچستان میں فوجی آپریشن کے منفی نتائج مرتب ہو رہے ہیں۔ فوجی آپریشن اور ڈرون حملوں میں بے گناہ افراد مارے جا رہے ہیں۔ حکمرانوں کو قومی اور ملکی مفاد میں امریکی اتحاد سے باہر نکلنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار شاہدرہ لاہور میں عوامی افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے علی عمران‘ عبدالجلیل فاروقی‘ اطہر محمود‘ ملک اقبال‘ رانا طالب اور دیگر معززین علاقہ موجود تھے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions