نیویارک (طیبہ ضیائ) القاعدہ کے رکن آدم یحییٰ گادان کا تعلق امریکہ کے ایک یہودی خاندان سے ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق آدم یحییٰ نامی امریکی شہری جو ’’عظام دی امریکن‘‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انکشاف کیا ہے کہ اسکے آبائو اجداد صیہونی اسرائیلی ہیں۔ گادان کا تعلق ریاست کیلیفورنیا سے ہے۔ گادان نے 90ء کی دہائی میں اسلام قبول کیا اور پاکستان چلا گیا جہاں اس نے القاعدہ میں شمولیت اختیار کرلی۔
Post New Comment