تازہ ترین:

بدترین لوڈ شیڈنگ، زبردست مظاہرے، وکلا کی ہڑتال، لاہور میں 12 گرڈ سٹیشن بند

ـ 14 جولائی ، 2011
  • Adjust Font Size

لاہور+ شیخوپورہ (نیوز رپورٹر+ نامہ نگار خصوصی) بدترین لوڈ شیڈنگ کیخلاف گزشتہ روز بھی لاہور سمیت کئی شہروں میں زبردست مظاہرے ہوئے۔ صارفین نے واپڈا دفاتر پر حملے کئے، توڑ پھوڑ کی، پاکپتن، عارفوالا اور گوجرہ بارز نے ہڑتال کی۔ چشتیاں میں شٹر ڈاﺅن رہا، عوام نے ارکان اسمبلی کے گھروں کا محاصرہ کیا۔ ریلوے لائن بلاک کردی اور کئی گھنٹے دھرنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق شارٹ فال 59 سو میگا واٹ ہوگیا ہے۔ حبس اور گرمی بڑھنے کے بعد لیسکو کے 12 سے زائد گرڈ سٹیشن بند ہوگئے جس کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں مسلسل 10 گھنٹے سے زائد بجلی بند رہی۔ اندرون شہر بھاٹی میں گرڈ سٹیشن 12 گھنٹے تک بند رہنے پر شہریوں نے (بدھ کی رات) مظاہرہ کیا اور لیسکو کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ واپڈا کمپلیکس اور پریس کلب شیخوپورہ کے باہر بجلی کی مسلسل چار چار گھنٹے اور مجموعی طور پر 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرے کئے گئے جس میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی انہوں نے حکومت اور واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ علاوہ ازیں گرد و نواح میں بھی لوڈ شیڈنگ کے خلاف 6 سے زائد مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ بدوملہی سمیت دیگر شہروں میں بدترین لوڈ شیڈنگ سے عوام بے حال ہوگئے۔جلالپور بھٹیاں میں لوڈ شیڈنگ اور وولٹیج کی کمی سے تنگ زمینداروں نے خان پور کے قریب سیالکوٹ، فیصل آباد روڈ پر ٹائروں سے آگ لگا دی جس سے 4 گھنٹے ٹریفک بلاک رہی۔ اہل علاقہ نے محکمہ واپڈا کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ اجنیانوالہ میں بھی بدترین لوڈ شیڈنگ پر شہریوں نے مظاہرہ کیا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions