نائیجریا : بارش کے دوران بجلی کے تار بس پر آ گرے 20 مسافر ہلاک‘ 12 زخمی

ـ 15 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

ابوجا (اے پی پی) نائیجریا میں مسافر بس کے اوپر بجلی کی تار گرنے سے 20 مسافر ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کی خاتون ترجمان نے بتایا کہ نائجیریا کے شمالی صوبہ پورٹ ہار کورٹ کے قریب ایک مسافر بس کے اوپر بجلی کی کیبل آن گری جس سے 20 مسافر موقع پر ہلاک ہو گئے۔ پورٹ ہارکورٹ ہسپتال ذرائع نے 20 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے، تمام زخمیوں اور مرنے والے افراد کو پورٹ ہارکورٹ کے بڑے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مرنے والوں کی 10 سے زائد نعشیں جل کر مسخ ہو چکی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ شدید باد و باراں اور طوفان کے باعث بجلی کی کیبل مسافر بس کے اوپر آن گری۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions