تازہ ترین:

آزاد بلوچستان کے نعرے کی کوئی حیثیت نہیں: ذوالفقار مگسی

ـ 12 مئی ، 2009
  • Adjust Font Size

کوئٹہ (ریڈیو نیوز) گورنر بلوچستان ذوالفقار مگسی نے کہا ہے کہ وفاق بلوچستان کے لوگوں کو ان کا حق دے۔ آزاد بلوچستان کا نعرہ لگانے والے خود باہر بیٹھے ہیں۔ بلوچستان کی آزادی کے نعرے لگانے کی کوئی حیثیت نہیں حکومتی رٹ قائم ہے بلوچستان کی موجودہ صورتحال سابقہ حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے پرچم کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ عوام کے مسائل حل کر کے ہی امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ایف سی ہیڈ کوارٹرز کے دورہ کے دوران کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ عوام پاکستان کا استحکام اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ امید ہے صوبے کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔ صوبے کے عوام کو وسائل‘ ملازمتیں اور حقوق ملنا چاہئیں۔ حقوق دئیے جائیں تو سارے مسئلے حل ہو جائیں گے۔ حالات صوبائی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہوئے تو وفاق مداخلت کرے گا‘ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے صوبائی حکومت کی سفارشات تیار کی جا رہی ہیں۔
ذوالفقار مگسی

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions