تازہ ترین:

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں‘ اقوام متحدہ کی رپورٹ کا مستقبل تاریک

ـ 12 جنوری ، 2011
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (سکندر شاہین / نیشن رپورٹ) ایٹمی عدم پھیلاو کے حوالے سے پاکستانی کردار کی تعریف والے اقوام متحدہ کے مسودے کی طرح مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ بھی دبا دئیے جانے کا امکان ہے۔ اقوام متحدہ ہیومن رائٹس کونسل کی خصوصی نمائندہ مارگریٹ نے پیر سے مقبوضہ کشمیر‘ اڑیسہ‘ بھارتی گجرات اور مغربی بنگال میں انسانی خقوق کی خلاف ورزیوں کے جائزے کے لئے 11 روزہ فیکٹ فائنڈگ دورہ شروع کیا ہے۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ کے ایک عہدے دار نے ”دی نیشن“ کو فون پر اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ماگریٹ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے 11 جون 2010ءسے اقوام متحدہ کی زیر التوا رپورٹ کو سامنے لانے کے لئے کام تیز کریں گی۔ مارگریٹ کا دورہ 21 جنوری کو ختم ہو گا اور 23 جنوری کو اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی صورتحال کے حوالے سے 16 ملکوں کا جائزہ لیا جائے گا اور بھارت ان میں شامل نہیں ہو گا۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اس برس انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے اقوام متحدہ 48 ملکوں کا جائزہ لے گی اور بھارت ان میں بھی شامل نہیں ہو گا۔ حیرانگی کی بات یہ ہے کہ اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کے جائزے کے حوالے سے 9ویں اجلاس میں بھی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے انتہائی برے ریکارڈ کے باوجود بھارت کو شامل نہیں کیا تھا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دفتر کو انتہائی مضبوط بھارتی لابی نے عملی طور پر ”ہائی جیک“ کر رکھا ہے ا ور اس حوالے سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ مارگریٹ کی رپورٹ بھی منظر عام پر نہیں آ سکے گی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions