کوئٹہ (آن لائن) جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد سے منصورہ میں گزشتہ روز مولانا سعداللہ امیر جماعت اسلامی ضلع قلعہ سیف اللہ (بلوچستان) کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے قاضی نے کہا کہ امریکی مداخلت اور امریکی غلام حکمرانوں کی غفلت سے بلوچستان اور صوبہ سرحد میں ملک کی تباہی و بربادی کی جنگ ہو رہی ہے۔ محب وطن سیاسی‘ جمہوری‘ مذہبی قیادت اور عوام نے دشمن کی سازشوں اور اپنوں کی غفلت کے خلاف بروقت آواز نہ کی تو امریکہ اور نیٹو کے خطرناک عزائم حد سے بڑھ جائیں گے۔ فوجی آپریشن کا فائدہ نیٹو اور امریکی افواج کو مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم عظیم الشان اسلامی انقلاب کے لئے تیار ہیں۔
قاضی
Post New Comment