ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ نیوز/ ریڈیو مانیٹرنگ/ ثناء نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں آشیانہ شاپنگ سینٹر کے قریب سے گزرنے والی ریسکیو 15کی گاڑی پر دستی بم حملے میں 5اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے بعد دوسرے روز بھی مشتبہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے اور اب تک دین پور‘ سٹی اور تھانہ کینٹ کے علاقوں میں 120 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ گرفتار افراد کو مختلف تھانوں میں رکھا گیا ہے۔ کشیدہ حالات کے باعث شہر میں موٹرسائیکل چلانے پر بدستور پابندی عائد ہے جبکہ سکیورٹی فورسز کو ٹھہرانے کے لئے گومل یونیورسٹی کو تاحکم ثانی بند کر دیا گیا ہے اور طلبا کو ہاسٹلز خالی کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ تجارتی مراکز کھل گئے ہیں‘ خوف و ہراس کی فضا اور کشیدگی برقرار ہے۔ انتظامیہ پولیس افسران کے دفاتر اور تھانوں کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی۔ انتظامیہ اور پولیس افسران کے دفاتر کے باہر بڑی رکاوٹیں کھڑی کرکے ناکے لگائے گئے ہیں۔
Post New Comment