کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان اسمبلی نے بلوچستان لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کا ترمیمی مسودہ قانون 2010ءمنظور کر لیا ہے اور بلوچستان کی ضلع، ٹاﺅن اور یونین کونسلیں تحلیل کر دی گئی ہےں۔ اس سلسلے مےں اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2010ءکے تحت بلوچستان مےں تمام ضلع، ٹاﺅن، تحصیل اور یونین کونسلیں تحلیل کر دی گئی۔ لوکل کونسلز تحلیل کئے جانے کے بعد تمام ناظمین، نائب ناظمین اور لوکل کونسلوں کے ارکان کو ان کے اختیارات کے استعمال سے روک دیا گیا ہے۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس مےں وزیر بلدیات عبدالخالق بشر دوست نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کا ترمیمی مسودہ قانون 2010ءپیش کیا، ترمیمی مسودے کے تحت لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010ءکا فی الفور نفاذ عمل مےں لایا جائے گا، ناظمین اور متعلقہ مقامی کونسلوں کو تفویض کئے گئے فرائض کی ادائیگی کے لئے حکومت سرکاری افسروں کو ایڈمنسٹریٹرز مقرر کر سکتی ہے۔ جہاں تک ممکن ہو مقامی کونسلوں کی تحلیل کے ایک سال کے اندر حکومت بلدیاتی انتخابات منعقد کرے گی۔
Post New Comment