جنوبی پنجاب‘ سندھ اور دیگر علاقوں میں سیلاب زدگان کی ہرممکن مدد کرینگے: حافظ سعید

ـ 10 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعة الدعوة پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب سے 2005ء کے زلزلہ سے بھی زیادہ نقصانات ہوئے ہیں‘ خیبر پی کے جنوبی پنجاب‘ سندھ اور ملک کے دیگر علاقوں میں سیلاب زدگان کی ہرممکن مدد کریں گے‘ پاکستانی قوم زلزلہ زدگان کی طرح متاثرین سیلاب کی بھی دل کھول کر مدد کرے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں شدیدبارشوں اور سیلاب سے لوگوں کا بے پناہ جانی و مالی نقصان ہوا ہے لاکھوں افراد اب بھی کھلے آسمان تلے منتظر ہیں ان حالات میں متاثرین سیلاب کی مدد میں کسی صورت پیچھے نہیں رہنا چاہئے بلکہ ہر کسی کو بڑھ چڑھ کر مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کرنی چاہئے جماعة الدعوة کے رکن سیلاب زدہ علاقوں میں پانی میں پھنسے افراد اور ان کے سامان کونکال کر محفوظ مقامات پر پہنچا رہے ہیں متاثرین میں پکی پکائی خوراک تقسیم کی جا رہی ہے موبائل میڈیکل کیمپنگ کے ذریعہ متاثرین کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ آزاد کشمیر و سرحد کا زلزلہ ہو یا کوئی اور موقع پاکستانی قوم نے ہر مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کی مدد کا حق ادا کیا ہے۔ بلوچستان‘ آزاد کشمیر‘ خیبر پی کے جنوبی پنجاب‘ بلوچستان اور سندھ کے علاقوں میں طوفانی بارشوں و سیلاب سے متاثرہ افراد امید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے پوری قوم کو آگے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنا چاہئے۔ جماعة الدعوة کے مزید رضاکاروں کو سیلاب زدہ علاقوں میں بھیجا جا رہا ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions