مغربی بنگال: پسماندہ مسلمانوں کےلئے ملازمتوں میں 10 فیصد کوٹے کا فیصلہ

ـ 9 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

دہلی(اے ایف پی) بھارتی ریاست مغربی بنگال کی حکومت نے پسماندہ مسلمانوں نے کے لئے سرکاری ملازمتوں میں دس فیصد کوٹہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست میں حکمراں بائیں بازوں کے اتحاد کا کہنا ہے کہ یہ کوٹہ ان مذہبی اقلیتوں کے لئے ہے جو سماجی طور پر اور تعلیمی اعتبار سے پسماندہ ہیں۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ بدھا دیب بھٹاچاریہ نے صحافیوں کو بتایا کہ دس فیصد کوٹہ ان پسماندہ اقلیتوں کو دیا جائے گا جن کی سالانہ کمائی چار لاکھ روپے سے کم ہے۔ آندھرا پردیش کی ہائی کورٹ نے ریاست میں پسماندہ مسلمانوں کو سرکاری ملازمتوں میں دیئے جانے والے چار فیصد کوٹے کو مسترد کر دیا ہے۔ سات ججوں پر مشتمل خصوصی بنچ کا کہنا ہے کہ اس طرح کا کوٹہ جاری نہیں رکھا جا سکتا۔ پیر کو ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کوٹہ نافذ کرتے ہوئے حکومت نے صحیح طریقہ کار اختیار نہیں کیا تھا اور جس رپورٹ کی بنیاد پر یہ کوٹہ دیا گیا تا وہ صرف چھ اضلاع پر مشتمل تھی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions