جامع مذاکراتی عمل کے بغیر سیکرٹری خارجہ کو دہلی بھیجنا ممکن نہیں : پاکستان

ـ 9 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

نئی دہلی + اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان نے بھارت پر واضح کر دیا ہے کہ جامع مذاکراتی عمل کے بغیر سیکرٹری خارجہ کو دہلی بھیجنا ممکن نہیں ، دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق بھارت میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر شاہد ملک نے بھارتی سرکاری حکام کو حکومت پاکستان کا یہ پیغام پہنچایا۔ انہوں نے بھارتی حکام پر واضح کیا کہ اگر بھارت واقعی جامع مذاکراتی عمل میں سنجیدہ ہے تو سیکرٹری خارجہ کو بھارتی بھیجا جائیگا بصورت دیگر ہمارے لئے انہیں دہلی بھیجنا ممکن نہیں ہو گا ، دوسری طرف پاکستانی ہائی کمشنر شاہد ملک آج اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ وزارت خارجہ کو بھارتی حکام کے ساتھ ہونیوالی ملاقاتوں پر بریفنگ دیں گے ، ذرائع کے مطابق اس موقع پر بھارت کے ساتھ بات چیت کا ایجنڈا تیار کیا جائیگا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions