کابل (اے پی پی) طالبان دور میں افغانستان کے وزیر خارجہ ملا وکیل متوکل نے کہا ہے کہ طالبان کے نچلے درجے کے جنگجوﺅں کو پیسوں کے ذریعے ساتھ ملانے کا منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔ افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ افغانستان میں قیام امن اور استحکام کیلئے جامع اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی برادری نے طالبان جنگجوﺅں کو رقوم کی فراہمی کے ذریعے تشدد سے باز رکھنے کیلئے جو منصوبہ ترتیب دیا ہے اس میں کامیابی ملنے کے امکانات بہت کم ہیں۔ ملا وکیل متوکل نے کہا کہ 140 ملین ڈالر کی لاگت سے جو منصوبہ شروع کیا گیا ہے اس سے افغانستان میں جاری جنگ ختم نہیں ہو سکتی۔
Post New Comment