مونخ (اے این این)نیٹو نے کہا ہے کہ افغانستا ن میں درپیش مشکلات ظاہرکرتی ہیں کہ پاکستان، چین اور بھارت جیسے ملکوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ہمارے لئے ناگزیر ہے، موجودہ عالمی منظر نامے میں دوسرے اہم کرداروں کے ساتھ موثر رابطوں کے بغیر ہم سکیورٹی کے تقاضے پورے نہیں کر سکتے۔ میونخ میں بین الاقوامی سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کی مزید تفصیل کے مطابق راسموسن نے کہاکہ ہم افغانستان سے اہم سبق حاصل کررہے ہیں ۔ہمیں سکیورٹی سطح پر تمام کرداروں کے درمیان نیا معاہدہ کرنے کی ضرورت ہے۔ بھارت اورچین افغانستان میں استحکام اور تعمیر نو کے عمل میں مددکرسکتے ہیں۔ اسی طرح روس بھی اس حوالے سے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔عالمی سکیورٹی مرکز کے طور پر نیا اتحاد قائم کیا جانا چاہیے ۔تاہم انہوں نے کہاکہ ہم اقوام متحدہ کے متبادل کے طور پر کام کرنا چاہتے نہ اقوام متحدہ سے کوئی مقابلہ کرنا چاہتے ہیں نہ ہی نیٹو کو عالمی سیکورٹی ایجنسی بنانا چاہتے ہیں۔
Post New Comment